راچڈیل (سیاسی رپورٹر)
کشمری نژاد برطانوی سیٹیزن کونسلر شکیل احمد نے راچڈیل بارو کونسل کے ڈپٹی میئر اور کشمیری نژاد برطانوی سیٹیزن مسز روبینہ بی بی ڈپٹی میئریس کا حلف اٹھا لیا
راچڈیل بارو کونسل سے کشمیری نژاد برطانوی سیٹیزن کونسلر شکیل احمد اور کشمیری نژاد برطانوی سیٹیزن مسز روبینہ بی بی ڈپٹی میئریس منتخب ہو گئے ہیں
جبکہ کیبنٹ ممبر کونسلر رچیل میسی ڈپٹی کنسورٹ منتخب ہو گئی ہیں
راچڈیل بارو کونسل میں چالیس ہزار کشمیری و پاکستانی مستقل سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں ڈپٹی میئر کونسلر شکیل احمد آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے 1984ء میں راچڈیل آکر والدین کیساتھ مستقل سکونت اختیار کی جنکہ ڈپٹی میئریس روبینہ بی بی شادی کے بعد آزاد کشمیر سے 1992ء میں آکر اپنے خاوند کیساتھ راچڈیل میں مستقل سکونت اختیار کی-
کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے کونسلر شکیل احمد کو اور ڈپٹی میئریس روبینہ بی بی کو راچڈیل کونسل کا ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئریس منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے