Reg: 12841587     

فوجی تنصیبات پر حملے کرنیوالوں کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے: علی ظفر

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہےکہ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جنہوں نے آرمی تنصیبات پر حملے کیے ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے لیکن ان کیسز کو بھی عام عدالتوں میں چلنا چاہیے کیونکہ یہ سیاسی ایشو ہے۔

دوسری جانب اسی حوالے سے (ن) لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی  نے کہا کہ  بے شک آرمی ایکٹ سے گریز مناسب ہے لیکن عدلیہ خود آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کا ٹھوس جواز پیدا کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹوٹی پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی اکثریت ختم، 9 سابق ایم پی ایز کا پارٹی پالیسی پر عدم اعتماد

Next Post

جی 20 اجلاس: بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو قلعہ میں تبدیل کردیا

Related Posts
Total
0
Share