Reg: 12841587     

جناح ہاؤس حملہ سمیت 3 مقدمات: عمران خان نے ضمانتی مچلکے اے ٹی سی میں جمع کرادیے

  (مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکےجمع کرانے انسداد دہشت گردی عدالت (اےٹی سی ) لاہور میں پیش ہوگئے۔

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہوئے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔

عدالت نے آج عمران خان کو ضامن کے ساتھ خود بھی پیش ہونےکا حکم دیا تھا، عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظورکر رکھی ہے۔

عدالت نے عمران خان کو تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانےکی ہدایت کی تھی۔

عمران خان مچلکے جمع کرانے کے بعد عدالت سے روانہ ہوگئے۔

عمران خان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات درج ہیں۔

عمران خان کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں لانے کی اجازت دی گئی ، عمران خان کی درخواست پر  ایڈمن جج عبہر گل نے اجازت دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے بعد عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچے اور  ظل شاہ قتل کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔

عدالت نے 2 جون تک عمران خان کی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

2023 کا آئی پی ایل جیتنے والی دھونی کی چنئی ایکسپریس کو کتنی انعامی رقم ملی؟

Next Post

جون کن 4 ستاروں کیلئے خوش قسمت مہینہ ثابت ہوگا؟

Related Posts
Total
0
Share