Reg: 12841587     

2023 کا آئی پی ایل جیتنے والی دھونی کی چنئی ایکسپریس کو کتنی انعامی رقم ملی؟

  (مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

بھارت کے نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو آئی پی ایل کے فائنل میچ میں شکست دے کر پانچویں مرتبہ انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کا ٹائٹل جیت لیا۔

پیر کو کھیلے گئے فائنل میں ایم ایس دھونی کی چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ آئی پی ایل ٹرافی اٹھالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کا رواں سیزن جیتنے والی فاتح ٹیم چنئی ایکسپریس کو 20 کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم ملی، رنر اپ ٹیم گجرات ٹائٹنز کو  ساڑھے 12  کروڑ کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔

سیزن میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کو 7 کروڑ جب کہ چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم لکھنو سپر جائنٹس کو ساڑھے 6 کروڑ کی انعامی رقم دی گئی۔

15  سال قبل میں 2008 میں آئی پی ایل کے آغاز کے وقت  انعامی رقم  4.8 کروڑ بھارتی  روپے جب کہ رنز اپ کیلئے انعامی رقم  2.4 بھارتی روپے تھی اس حساب سے  ان پندرہ سالوں کے دوران آئی پی ایل کی انعامی رقم میں  چار گنا اضافہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق وزیر اعظم عمران خاں کے سابق معاون خصوصی مخدوم سید طارق محمودالحسن نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی

Next Post

جناح ہاؤس حملہ سمیت 3 مقدمات: عمران خان نے ضمانتی مچلکے اے ٹی سی میں جمع کرادیے

Related Posts
Total
0
Share