Reg: 12841587     

آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے: وزیر مملکت برائے خزانہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرناسب سے بڑا چیلنج ہے۔

ایک بیان میں عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ معیشت کا بگاڑ ٹھیک کرنے میں مزید کئی ماہ لگیں گے، آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے، ٹیکس آمدن نہ بڑھائی تو خسارہ بے قابو ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے، بحیثیت قوم اب اسی راستے پر چلنا ہے، نویں جائزے کے مکمل ہونے کےلیے پرُ امید ہیں۔

عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات چیت کے مثبت نتائج آنے کاامکان ہے، اسٹاف لیول معاہدے کے بعد حالات بہتر ہوں گے، آئندہ بجٹ میں مہنگائی کنٹرول کرناسب سے بڑا چیلنج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلوچستان حکومت کا 4 سال بعد ہیلتھ کارڈ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Next Post

بلوچستان ایک بار پھر کانگو کی لپیٹ میں، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

Related Posts
Total
0
Share