Reg: 12841587     

بلوچستان حکومت کا 4 سال بعد ہیلتھ کارڈ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کوئٹہ: بلوچستان کے عوام کیلئے اچھی خبر ہے کہ صوبائی حکومت نے بلآخر 4 سال سے سرد خانے میں پڑے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بلوچستان میں جام کمال کی حکومت نے صوبائی بجٹ میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا کا ابتدائی اعلان کیا تھا ، شو مئی قسمت کہ جام کمال دور کے تین بجٹس میں ہیلتھ کارڈ کی شروعات پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

حکومت کی تبدیلی کے بعد عبدالقدوس بزنجو کے دور حکومت میں یہ منصوبہ ایک بار پھر سردخانے کی نذر ہوگیا، اب صوبائی حکومت کی مدت ختم ہونے سے 3 ماہ قبل ہیلتھ کارڈ کے اجرا کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے تحت 2 ماہ بعد صوبے کے 18 لاکھ خاندانوں کو 10 لاکھ روپے تک کے علاج ومعالجے کی مفت سہولیات ملیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران اپنے رویے پر ندامت محسوس کریں تو مذاکرات کا سوچا جا سکتا ہے: کائرہ

Next Post

آئندہ بجٹ ٹیکس فری نہیں دے سکتے: وزیر مملکت برائے خزانہ

Related Posts
Total
0
Share