Reg: 12841587     

روسی تیل کے پاکستان پہنچنے کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: روس سے پاکستان پہنچنے والے ایک لاکھ ٹن خام تیل کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے کیونکہ بحری جہاز ابھی تک عمان نہیں پہنچ پایا ہے۔

 یہ بات سرکاری محکمے کے ایک اعلیٰ افسر نے دی نیوز کو بتائی کہ بحری جہاز کل 7 جون کو عمان کی بندر گاہ پہنچے گا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک نے مئی 24 کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بحری جہاز 27 مئی کو عمان پہنچے گا جس کے بعد چھو ٹے بحری جہاز وں میں روسی خام تیل پاکستان کی بندرگاہ پورٹ قاسم پہنچے گا او ر اس میں تقریباً 2 ہفتے لگیں گے۔

پہلی روسی تیل کی کھیپ ایک لاکھ ٹن خام تیل لانے کے بارے میں اطلاعات غلط معلومات کی بنیاد پر بتائی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 49 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

Next Post

کسٹمز، اے ایس ایف اور اے این ایف اہلکار مسافروں کو ہراساں کرتے ہیں: ڈی جی سول ایوی ایشن

Related Posts
Total
0
Share