Reg: 12841587     

عمران خان نواز، زرداری کا پیچھا چھوڑیں اور پرانے پاکستان کو ٹھیک کردیں، شاہد آفریدی

عابد حسین چیف رپورٹر اسلام آباد

کراچی: شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان نئے پاکستان کے بجائے پرانے پاکستان کو ٹھیک کرلیں اور اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لے کر چلیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹریو کے دوران سیاست میں انٹری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ابھی تک میرا دل اور دماغ نہیں مان رہا لیکن مستقبل کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے ملک کا نظام ایک دو لوگوں سے تبدیل نہیں ہوگا، اس پورے سسٹم کو تبدیل کرنے میں بہت وقت لگے گا اور یہ سسٹم اتنا مضبوط ہے ایسا نہ ہو کہ میں اس سسٹم میں جا کر خراب ہوجاوں جب کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کرپٹ نہیں ہیں اور ایک اچھے انسان ہیں لیکن سسٹم میں آکر پھنس گئے ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی کرکٹ ٹیم نہیں جو 16 لڑکے لے جاکر کھیلی جاسکے، یہ 22 کروڑ عوام کی ٹیم ہے۔ عمران خان نے جن لوگوں کے بارے میں کہا تھا کہ اگر ایسی سیاست کرنی ہے تو میں سیاست ہی نہ کروں، افسوس وہی لوگ آج عمران خان کے ساتھ موجود ہیں، عمران خان کو وہ ٹیم منتخب کرنی چاہیے جو ان کے ساتھ اور ملک کے ساتھ مخلص ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کرسی کی بہت طاقت ہے لیکن اللہ جسے دیتا ہے اس سے پوچھا بھی بہت جاتا ہے، عمران خان جب وزیراعظم نہیں تھے تب وہ جو بھی بات کرتے تھے قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوجاتی تھی لیکن اب وہ اپنی باتوں کی وضاحتیں بہت دیتے ہیں، میں عمران خان کو یہ کہنا چاہوں گا وہ آصف زرداری اور نواز شریف کو چھوڑ دیں، ڈھائی سالوں سے وہ انہیں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، جہاں بھی جاتے ہیں، زرداری اور نواز شریف ہی ان کا موضوع ہوتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ چھوڑ دیں پچھلی حکومتوں نے کیا کیا، آپ کو اللہ نے موقع دیا ہے تو آپ کرکے دکھائیں، تبدیلی لے کر آئیں، جس کے لیے پوری قوم نے آپ کو ووٹ دیا اور لوگوں کی عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں لہذا انہیں اپوزیشن سمیت سب کو ساتھ لیکر چلنا پڑے گا جب کہ عمران خان پرانے پاکستان کو ٹھیک کرلیں، نئے پاکستان کے لیے اگر زندگی ہوئی تو وہ بھی دیکھ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا امکان

Next Post

حکومت نے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کیلئے سمری وفاقی کابینہ سے منظور کرالی ہے

Related Posts
Total
0
Share