اگادیر(عارف چودھری)
مراکش اور پاکستان کا رشتہ بہت گہرا ہے،راتوں رات پاکستان مندوب کو مراکش کا پاسپورٹ دیا گیا اور اس نے مراکش کی نمائندگی کی۔
پھر پاکستانی بزنس مینوں اشتیاق بیگ اور اخلاق بیگ نے وہاں سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے دنیا کے دوسرے ملکوں کی نسبت مراکش میں پاکستانیوں کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے
ایسے ہی مراکش کے شہر ایگادیرسے تعلق رکھنے والے انتہائی قابل ملنسار نوجوان رضا اللہ (ریدا)جن کے والد ریٹائرڈ آرمی آفیسر ہیں اور ریدا نے مقابلے کے امتحان میں اعلی پوزیشن لی جس سے انہیں پولیس میں کمانڈر کی پوسٹ کے لئے آفر کی گئی۔
لیکن انہوں نے وہ نوکری جوائن نہیں کی بلکہ اگادیر کے فائیو سٹار الخلیج اگادیرہوٹل میں مینجر کی نوکری کر لی جس کی وجہ سے ان کے والد بھی ناراض ہو گئے لیکن ہوٹل کی فیلڈ میں ان کی قابلیت کی وجہ سے ہوٹل خلیج اگادیر کا نام پورے مراکو میں جانا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں پاکستان اور پاکستان کی عوام سے اظہار محبت بھی کی ان کی کام کی وجہ سے سعودی عرب، کویت کی حکومتوں نے خصوصی اعزازات بھی دئیے۔
نوجوان مینجر الخلیج ہوٹل رضا اللہ(ریدا)کا کہنا ہے کہ ہمیں مراکش اور پاکستان کی دوستی پر فخر ہے مراکش تمام سیاحوں کو خوش آمدید کرتا ہے۔