Reg: 12841587     

لاہور میں آندھی کے باعث اسکول کی دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

رپورٹس کے مطابق لاہور میں آندھی کے باعث راوی روڈ پر واقع اسکول کی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے زخمی ہوگئے ۔اس کے علاوہ شہر میں مختلف مقامات پر درخت گرگئے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آندھی کی رفتار 98 کلو میٹر فی گھنٹہ  ریکارڈ کی گئی ۔

اس کے علاوہ سرگودھا، خوشاب، ملتان، خانیوال، بہاول پور، جہانیاں اور بھکر میں کہیں ژالہ باری اور کہیں آندھی کے بعد ہلکی بارش  ہوئی۔

راجن پور میں ندی نالوں کا سیلابی ریلا روجھان کے میدانی علاقوں میں داخل  ہوگیا جبکہ بلوچستان میں کوہِ سلیمان رینج میں شیرانی اور ژوب کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پشاور : سربند اچینی پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ

Next Post

برطانیہ میں سبزیوں کی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

Related Posts
Total
0
Share