Reg: 12841587     

برطانیہ میں سبزیوں کی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

برطانیہ میں پیاز،گاجر اور آلوکی قیمتیں 40 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سال کے آغاز سے اب تک سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سال کے آغاز سے اب تک آلو کی قیمتوں میں 60 اور گاجر کی قیمتوں میں 37.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برطانیہ میں موسم کی خرابی کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی ہے ، گزشتہ 12 ماہ کے دوران زیتون کے تیل کی قیمت میں 46.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ  چینی کی قیمت  46.4 فیصد بڑھی۔

برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق 12 ماہ کے دوران انڈوں کی قیمتوں میں 37 فیصد جبکہ آٹے کی قیمت 30 فیصداضافہ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور میں آندھی کے باعث اسکول کی دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی

Next Post

پاکپتن: گھریلو جھگڑے پر خاتون شیرخوار بچے سمیت نہر میں کودگئی

Related Posts

کراچی کنگز کا مایوس کن پی ایس ایل سیون اپنے اختتام کو پہنچا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز) کراچی کنگز کا مایوس کن پی ایس ایل سیون اپنے اختتام کو پہنچا، کنگز الیون، دس میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی پی ایس ایل 7 میں اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کنگز الیون کو آٹھ وکٹوں سے دھول چٹا دی۔ تیس جنوری کو ایک سو ستر رنز کا ہدف حاصل کرکے لاہور قلندرز نے کراچی کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا، چوتھے میچ میں بھی فتح کراچی سے ناراض رہی، پشاور زلمی نے کراچی کو نو رنزسے شکست دے دی۔
Read More
Total
0
Share