Reg: 12841587     

پشاور: شدت پسند کی لاش گاڑی کے فرنٹ فٹ پر باندھنے پر ایس ایچ او معطل

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور: شدت پسند کی لاش کو بکتر بند گاڑی کےفرنٹ پر باندھنے کے واقعے پر ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔

پشاورکے مضافاتی علاقے متنی میں شدت پسند کی لاش کو بکتر بند گاڑی کےفرنٹ پر باندھنے کے واقعے پر سی سی پی او سید اشفاق انور نے کہا کہ انہوں نے وائرل ویڈیو کانوٹس لےکر ایس ایچ او کو فوری معطل کردیا ہے۔

اشفاق انور کا کہنا تھا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے  ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے، انسان خواہ زندہ ہو یا مردہ، اس کی بےحرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔

سی سی پی اور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس قانون کے دائرے میں رہ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی، یہ عمل ایس ایچ او کا ذاتی فعل تھاجس پر اسے معطل کیا، خیبر پختونخوا پولیس انسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پشاور: پولیس اور رہزنوں میں فائرنگ کے دوران گولیوں کی زد میں آکر بچہ جاں بحق

Next Post

کونسلر عدالت علی اپنی کتاب “جاسوس” یو کے اسلامک مشن کے سنیئر رہنماء ضمیر احمد کو پیش کر رہے ہیں

Related Posts

ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک کی دعوت پر بزنس مین خالد چوہدری کا وفد کے ہمراہ ان کے چیمبر پہنچنے پر خیر مقدم

راچڈیل (عارف چوہدری) سابق چیئر مین بورڑ آف گورنرز آف اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ، لائرز ایسوسی ایشن برطانیہ…
Read More
Total
0
Share