لندن (عارف چودھری )
بر طانیہ کی ممتاز سیاسی کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ ق بر طانیہ کے سینئر راہنما سید رضوان ہاشمی نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے لاہور میں انکی رہائش گاہ پرخصوصی ملاقات کی ۔
اس موقع پر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سید رضوان ہاشمی کو مسلم لیگ ق بر طانیہ کا صدر نامزد کر دیا اور مسلم لیگ ق بر طانیہ بننے کا نوٹیفکیشن اپنے ہاتھوں سے دیا ۔
مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے امید ظاہر کی کہ سید رضوان ہاشمی بر طانیہ میں مسلم لیگ ق کو منظم کریں گے، وہ بہت جلد بر طانیہ کا دورہ کرنے پر اولڈھم میں مسلم لیگ ق کے مرکزی دفتر میں آئیں گے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے بر طانیہ کے نامزد صدر سید رضوان ہاشمی نے انہیں بر طانیہ میں پارٹی کا صدر بنانے پر چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں چودھری شجاعت حسین اور پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا سید رضوان ہاشمی کا بر طانیہ کا صدر بننے پر مسلم لیگ ق بر طانیہ کے ممبران اور بر طانیہ کی کاروباری شخصیات چودھری اختر ملوانہ، چودھری اسلم جلال ،عاطف ملک نے دلی مبارکباد دی۔