Reg: 12841587     

جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل چیشائر برانچ کی بنیاد رکھ دی گئ

مانچسٹر (عارف چودھری)

جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل چیشائر برانچ کی بنیاد رکھ دی گئئ۔ ممتاز بزنس وویمن نینا رانیہ خان کو چئیرپرسن مقرر کر دیا گیا۔ JKSDMI بانی چئیرمین ستارۂ پاکستان راجہ نجابت حسین کی قیادت میں برطانیہ بھر کے تمام شہروں میں اجلاس منعقد کے گی اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید حریت پسندوں کی رہائی کیلئے اپنی کوششیں تیز کرے گی۔ کشمیری حریت پسند راہنما محمد یاسین ملک کی رہائی کیلئے چودہ جون کو برطانوی پارلیمنٹ لندن میں آل پارٹیز کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی جس میں لیبر فرینڈز آف کشمیر، اے پی پی جی آن کشمیر اور دیگر اراکین پارلیمنٹ نے اس مسلۂ کو اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت نارتھ آف انگلینڈ کے عہدیداروں کا اھم اجلاس مس نینا رانیہ خان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا

جس میں خصوصی طور پر اینڈریو گیوین ایم پی چیئرمین لیبر فرینڈز آف کشمیر یوکے، مانچسٹر کی لارڈ مئیر یاسمین ڈار، کونسلر

ایلیسین گوئن، پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال، حافظ آباد سے منتخب سابق مممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مظفر خان، ڈاکٹر محمد یونس پرویز، راجہ محمد اسحاق خان، راجہ جاوید طارق آف اولڈھم، ماجد ڈار، پرویز خواجہ، شہزاد حق، امجد حسین مغل، ھدا احمد زین ممتاز، نوید ڈین، کشمیری اور پاکستانی خواتین، کونسلر نائیلہ شریف، یاسمین عالم، ثمینہ خان، روبینہ خان، زارا ڈین ، نورین شہزاد، مقدسہ مجید، شاھدہ خان، ڈاکٹرسارہ علی، مس شازیہ امجد، مہوش خواجہ اور دیگر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سیاسی و سماجی راہنماؤں نے اس خصوصی اجلاس میں شریک ہو کر مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کا کیس عالمی سطح پر، نارتھ آف انگلینڈ میں برطانوی سیاستدانوں تک اور برطانوی و یورپی پارلیمنٹس میں اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا

اور جموں کشمیر ٹحریک حق خودارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین کو ستارۂ پاکستان ملنے پر اور کونسلر یاسمین ڈار کو مانچسٹر کی لارڈ مئیر بننے پر مبارکباد پیش کی۔ ان تمام راہنماؤں نے کہا کہ برطانیہ و یوروپ میں بسنے والے تمام کشمیری و پاکستانی مل جل کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کا کیس ہر پلیٹ فارم پر لڑیں گے۔ محمد یاسین ملک اور دیگر کشمیر حریت پسند راہنماؤں کو بھارتی جیلوں سے رہا کروانے کیلئے ایک بھرپور مہم چلائی جاۓ گی جس میں سیاسی، سماجی اور مذھبی اختلافات کو بالاۓ طاق رکھتے ہوۓ صرف قیدیوں کی رہائی کیلئے اس مہم کو تیز کیا جاۓ گا اور برطانیہ کے ہر حلقے و شہر میں اور یورپ کے ہر ایوان میں ان کا کیس پیش کر کے رہائی دلوانے میں معاونت کی جاۓ گی۔ میٹنگ کے اختتام پر مس نینا رانیہ خان نے پرتکلف عشائیہ دیا تمام شرکاء کا خصوصی طور پرشکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کونسلر عدالت علی اپنی کتاب “جاسوس” یو کے اسلامک مشن کے سنیئر رہنماء ضمیر احمد کو پیش کر رہے ہیں

Next Post

اے پی ایم ایس او واحد طلبہ تنظیم ہے جس کے بطن سے ایک عظيم تحریک نے جنم لیا

Related Posts

پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئی ہوئی کاروباری شخصیات اور پولیس آفیسر کا قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر اور ٹریڈ سیکرٹری چوہدری محمد اختر سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر آفس میں خصوصی ملاقات

مانچسٹر(خصوصی رپورٹر) پاکستان سے اکثر کاروباری شخصیات جن میں صنعت کار،ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کے علاوہ،سیاستدان، مینو فیکچرز،جنرل ٹریڈرز…
Read More
Total
0
Share