بولٹن رپورٹ عارف چوہدری
صغراں مسجد بولٹن میں انتظامیہ چودھری ظفر علی – چودھری محمد اشفاق اور انکی ٹیم کی جانب سے سالانہ سراج المنیرا کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ انٹرنیشنل مزہبی سکالر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے امیر حضرت پیر عبد القدیر اعوان نے خصوصی شرکت کی ۔ عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے ایمان کو جلا بخشی شرکت کرنے والوں میں ضمیر اعوان – چودھری ظفر علی -چودھری انجم عنائت -چودھری عرفان -حافظ فرحان معراج- چودھری سہیل ظفر -مظہر ملک-عامر گل-مبشر چودھری-جہانگیر خان-چودھری اشفاق ٹوپہ -چودھری ناصر -مختار اسماعیل -چودھری فیصل اسحاق -محمد اسلم -شامل تھے ۔ حضرت پیر عبد القدیر عوان نے کہا کہ امت کے ساتھ کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق کا درس دیا جاتا ہے
تاکہ ہمارا کردار دین اسلام کی طرف عملی دعوت دے اور پھر نوجوان نسل کی دینی و دنیاوی تربیت کی جاتی ہے تاکہ بحیثیت مسلمان
وہ ہماری اقدار کو آگے لیکر چلیں اور تیسری کوشش ہوتی ہے کہ عملی رہا جائے ۔ضمیر اعوان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اللہ اور رسول کی اطاعت اور تسکیہ نفس کی پاکیزگی ہے۔ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ یوکے کے امیرنجم چوہدری نے کہا کانفرنس کا مقصد اپنی اور نوجوان نسل کی حقیقی راہنمائ و تربیت کرنا ہے۔ کے عرفان محسن نے کہا کانفرنس کے انعقاد کو ممکن بنانے میں جن افراد نے تعاون کیا انکے دلی مشکور ہیں۔ انتظامیہ کمیٹی کے چوہدری ظفر علی اور محمد اشفاق نے بھی حضرت عبد القدیر اعوان اور کانفرنس میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں اس سے بڑی کانفرنس کا انعقاد کریں گے ۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اسکے بعد آقائے کائنات کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کا شرف حاجی ڈاکٹر محمد یونس پرواز کو نصیب ہوا ۔ کانفرنس میں شریک افراد کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئی