Reg: 12841587     

ایران میں منعقدہ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کیوئسٹس کا اعلان

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے ایران میں ہونے والی ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ اور انڈر 21 چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی کیوئسٹس کا اعلان کردیا۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ کے مطابق ایران میں اس ماہ ہونیوالے تین ایونٹس میں دو کیوئسٹ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 16 سے 25 جون تک ہونے والے ان تین ایونٹس کیلئے احسن رمضان اور حارث طاہر کا انتخاب کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی جمعرات کو کراچی سے تہران کیلئے روانہ ہوں گے۔

عالمگیر شیخ نے بتایا کہ حارث طاہر ایشین 6 ریڈ اور ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ احسن رمضان 6 ریڈ، ٹیم چیمپئن شپ اور انڈر 21 ایونٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ احسن رمضان اگلے ماہ سعودی عرب میں ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ بھی کھیلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر شدید اعتراضات کر دیے

Next Post

طوفان بپر جوائے: سندھ کے 4 ائیر پورٹس سے متعلق اہم فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share