(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کے منحرف یو سی چیئرمین اسد امان کا ایک اور تازہ ویڈیو بیان سامنے آگیا۔
اسد امان نے نئے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں 12 جون کے اعلان پر قائم ہوں،میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم کو ووٹ نہیں ڈالوں گا۔
اس سے پہلے ایک ویڈیو بیان میں اسد امان نے کہا تھا کہ سندھ حکومت ان پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ پی ٹی آئی کے حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ دینے کے فیصلے کو نہ مانیں۔
ویڈیو بیان میں اسد زمان نے اپنے اغوا کے خدشے کا بھی اظہار کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں پی ٹی آئی کے منتخب 30 سے زائد یوسی چیئرمینز کا اجلاس ہوا تھا جس میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
منتخب یوسی چیئرمین اسد امان نے دعویٰ کیا تھا کہ تقریباً 40پی ٹی آئی کے چیئرمین میئر کے انتخاب کے دن ایوان میں نہیں جائیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی میئر کیلئے انتخابات آج 15 جون کو ہوگا جس میں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اور پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب کے درمیان مقابلہ ہے۔