Reg: 12841587     

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکٹر کے ایڈوائزر و منسٹری ہیومن رائٹس برطانیہ یورپ ملک شرجیل اعوان کی بارسلونا آمد

سپین(جوزفین کرسٹینا)

نگراں حکومت پاکستان وزیراعظم انوارالحق کاکٹر کے ایڈوائزر و منسٹری ہیومن رائٹس برطانیہ یورپ ملک شرجیل اعوان مختلف ممالک کے دورے کے بعد سپین کے شہر بارسلونا پہنچ گئے۔معزز مہمان کا پھول پیش کر حاجی اسد حسین۔الیگزینڈر راجو۔۔چوہدری سکندر حیات مانگٹ۔۔۔چوہدری قیصر چیمہ۔۔سعید بٹ ۔۔چوہدری امجد پرویز تارڑ اور دیگر نے استقبال کیا ۔
ندائے کشمیر سپین کے صدر راجہ مختار سونی کی طرفسے استقبالیہ دیا گیا۔


تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی اور ہدیہ عقیدت کے پھول مظہر حسین راجہ نے نچھاور کیے۔۔راجہ مختار سونی نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض شاہد احمد شاہد نے ادا کیے ۔ملک شرجیل اعوان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معززین بارسلونا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نگران حکومت اوورسیز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے سنجیدہ ہے ۔۔۔شرکاء نے سوال و جواب کی نشت میں اپنے مسائل معزز مہمان کے سامنے رکھے۔ ملک شرجیل اعوان نے کہا کہ آپ کے مسائل کو متعلقہ حکام تک پہچاونگا تاکہ انکا حل مکمن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

برطانیہ کے ہوم سیکرٹری کیطرف سے فیملی/میاں بیوی/انٹری کلیئرنس ویزوں میں تبدیلیوں کا اعلان،

Next Post

مشہور پہلوان اور ٹک ٹاکر ارشد تارڑ باہری آلہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Related Posts
Total
0
Share