Reg: 12841587     

برطانوی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون ’لارڈ چیف جسٹس‘ کے عہدے پر مقرر

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

برطانوی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو ’لارڈ چیف جسٹس‘ کے عہدے پر مقرر کر دیا گیا۔

سینیئر خاتون جج ڈیم سو کیر کو انگلینڈ اور ویلز کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

ڈیم سو کیر برطانوی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جنہیں لارڈ چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے، ان کی تقرری خواتین ججوں کی 35 فیصد تعداد مکمل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

برطانوی بادشاہ چارلس نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی، ڈیم سو کیر یکم اکتوبر کو بطور لارڈ چیف جسٹس اپنا عہدہ سنبھالیں گی۔

ڈیم سو کیر نے 1987 میں بیریسٹر کی ڈگری حاصل کی، وہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں بار اسٹینڈرڈز بورڈ کنڈکٹ کمیٹی کی چیئرپرسن  سمیت دیگر اہم عہدوں پر تعینات رہی بعد ازاں 2009 میں بطور کرمنل جج خدمات سرانجام دیں  اور 2020 میں انہیں اپیل کیلئے خاتون جج مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے عدلیہ میں اعلیٰ عہدوں پر خواتین اور اقلیتوں کی متناسب نمائندگی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لنکا پریمیئر لیگ : 10 پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب ، کس کو کتنا معاوضہ ملا؟

Next Post

پولیس اور ایکسائز ٹیم کا سابق وزیر شہرام ترکئی کے گھر چھاپہ

Related Posts
Total
0
Share