Reg: 12841587     

دبئی کے سرکاری اداروں میں کاغذ کا استعمال ختم، دنیا کی پہلی پیپرلیس حکومت بن گئی

دبئی( بیورو رپورٹ)

امارت دبئی نے سرکاری اداروں میں کاغذ کا استعمال ختم کرنے کا اپنا ہدف حاصل کرلیا اور وہ دنیا کی پہلی پیپرلیس حکومت بن گئی ہے ۔ دبئی نے کاغذ ختم کرنے کا آغاز 2018 سے کیا تھا۔ ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ہفتے کو ایک ٹوئٹ کے ذریعے اس کامیابی کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نائب صدر وزیراعظم اور حاکم دبئی صاحب السمو شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے 4 برس قبل یہ وژن دیا تھا کہ 2021 کے بعد دبئی حکومت کے کسی ملازم یا صارف کو اپنے کام کیلئے کاغذ کی ضرورت نہیں ہوگی آج یہ وعدہ پورا ہوگیا اور اب حکومت نے مکمل طور کاغذ کا استعمال ترک کردیا ہے۔

ولی عہد نے کہا اب ہم اگلے مرحلے کی جانب سفر کریں گے اور دبئی میں اگلے 5 دہائیوں میں زندگی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگی۔ دوسری جانب دبئی میڈیا آفس نے بتایا ہے کاغذ کا استعمال ترک کرنے سے 336 ملین سے زائد کاغذ کی کھپت کم ہوئی ہے جس سے ایک ارب 30 کروڑ درہم اور 14 ملین گھنٹے کی بچت ہوگی۔ دبئی کے رہائشیوں کو تمام خدمات اب دبئی ناؤ ایپلیکشن کے ذریعے مہیا کی جائیں گی جس میں 12 کیٹگریز اور 130 سمارٹ سٹی سروسز موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کوئٹہ: مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو کے اسکینڈل میں ایک اور لڑکی سامنے آگئی

Next Post

کراچی: جائیداد کے تنازعہ پر گھر میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Related Posts
Total
0
Share