Reg: 12841587     

روسی عدالت نے فیس بک اور ٹوئٹر پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

روسی عدالت نے فیس بک اور ٹوئٹر پر  ممنوعہ مواد کو ڈیلیٹ نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

روس نے حال ہی میں امریکی  ٹیکنالوجی کمپنیوں فیس بک اور ٹوئٹر کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتےہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ ان کمپنیوں نے  پارلیمانی انتخابات میں بھی مداخلت کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو کی ایک عدالت نے منگل کے روز فیس بک پر 21 ملین روبلز مالیت کے 5 جرمانے عائد کیے جو 2 لاکھ 88 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں جب کہ اسی عدالت نے  ٹوئٹر پر بھی  5 ملین روبلز کا جرمانہ عائد کیا۔

روسی خبر رساں ادارے کا بتانا ہےکہ فیس بک کو اب تک روس میں 90 ملین روبلز اور ٹوئٹر پر 45 ملین  روبلز کا جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے گوگل پر بھی اسی جرم اور صارفین کا ڈیٹا محفوظ نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’القاعدہ جلد ایک حملہ کرے گا‘، امریکا نے خدشے کا اظہار کردیا

Next Post

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا

Related Posts
Total
0
Share