Reg: 12841587     

پاکستانی سیاست پاکستانیوں کا معاملہ ہے، آئین کے مطابق انہیں خود فیصلے کرنے ہیں: امریکا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کیلئے ہے، پاکستانی عوام کو آئین کے مطابق خود فیصلے کرنے ہیں۔

اپنی پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو آزادی کے ساتھ کام کی اجازت ہونی چاہیے، جمہوری معاشروں میں آزاد میڈیا کا کردار اہم ہوتا ہے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی معاملات کا امریکا سے تعلق نہیں ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امریکا پر الزامات کی تردید کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات جھوٹے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ترجیحی بنیادوں پر پاکستان میں انسانی حقوق،  صحافیوں کے تحفظ جمہوریت اور جمہوری اقدار اور قانون کی بالادستی جیسے بنیادی اور اہم معاملات پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بپرجوائے کا بھارتی گجرات میں لینڈ فال، طوفان آج کمزورہوکر ڈپریشن میں تبدیل ہوجائیگا

Next Post

جین میریٹ پاکستان میں نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر

Related Posts
Total
0
Share