Reg: 12841587     

جین میریٹ پاکستان میں نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

جین میریٹ کو پاکستان کے لیے نئی برطانوی ہائی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

جین میریٹ پاکستان میں پہلی خاتون برطانوی ہائی کمشنر ہوں گی، وہ جولائی کے وسط میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں جین نے کہا کہ پاکستان میں ہائی کمشنر کی تقرری پر خوشی ہے، مستقبل میں پاک برطانیہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان اور انگلینڈ ورثے، مضبوط لوگوں کے تعلقات، موسمیاتی تعاون اور بڑھتی ہوئی تجارت سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ دوستی اور دولت مشترکہ کے روابط ایک خوشحال مستقبل کو یقینی بناسکتے ہیں۔

جین نے اپنے ٹوئٹر پر اردو کا جملہ بھی لکھا کہ ’آپ سے جلد ملاقات ہوگی‘۔

جین میریٹ ستمبر 2019 سے کینیا میں ہائی کمشنر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں۔

اس سے قبل کرسچن ٹرنر دسمبر 2019 سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، وہ اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے بعد ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔

کرسچن ٹرنر کو فارن،کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس لندن میں ڈائریکٹرجنرل جیوپولیٹیکل تعینات کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستانی سیاست پاکستانیوں کا معاملہ ہے، آئین کے مطابق انہیں خود فیصلے کرنے ہیں: امریکا

Next Post

نومنتخب میئرکراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، برساتی نالوں کی صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت

Related Posts

جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل ٹیم نے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں 5 اگست بروز جمعہ مانچسٹر میں ایک آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا

مانچسٹر (عارف چودھری) جس میں برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر شیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین، ایم پی سینئر…
Read More
Total
0
Share