Reg: 12841587     

پنجاب کے سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور میں پنجاب کے سابق گورنر لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

سابق گورنر پنجاب اور نامور قانوندان لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ میرے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں میرا ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد گھر پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کینٹ اویس شفیق، لطیف کھوسہ کے گھر پر پہنچ گئے۔

فائرنگ کے واقعے میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ محفوظ رہے تاہم ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئے تاہم ایس پی کینٹ جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نومنتخب میئرکراچی کا مختلف علاقوں کا دورہ، برساتی نالوں کی صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت

Next Post

پہلے وزارت خزانہ فیصلہ کر لےکہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کرنا ہے یا نہیں: مفتاح اسماعیل

Related Posts
Total
0
Share