(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پی ڈی ایم برطانیہ کے رھنماؤں کی لندن میں پریس کانفرنس
۹ مئی کے واقعات کی شدید مذمت حکومت سے افسوس ناک واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سحت کاروائ کا مطالبہ۔۔۔وسطی لندن میں لندن میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی ہنگامی پریس کانفرنس سے
بیرسٹر امجد ملک ، محسن باری ،زبیر گل ، خالد رحیمی اور محفوظ جان کا خطاب ۔۔بیرون ممالک ملک کے خلاف پروپگنڈا کرنے والوں اور ۹ مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ
مسلم لیگ ن اوورسیز کے چیف آرگنائزر بیرسٹر مجد ملک نے پریس کانفرس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے پاکستان کے اندر اور پاکستان کے باہر نفرت کی سیاست کا فروغ دیا جس سے لوگ سیاست سے دور بھاگ رہے ہیں ۔
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں جعلی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔
لندن میں پی ڈیم ایم میں شامل جماعتوں کا اوورسیز میں آواز بلند کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم سب ایک ہیں اور ملک کی عزت اور حرمت پر کوئی سودے بازی نہیں ہو گئی ۔
پی پی پی کے صدر محسن باری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کے وقت ان کے بچوں نے انہیں خود رخصت کیا ۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت آصف زرداری نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ۔
لیکن اس وقت پوری دنیا میں ایک عجیب تماشا لگایا ھوا۔۔ پاکستان میں دفاعی تنصیبات کو نقصان پہچانے والوں کو سزا دی جاے لیکن خیال رکھا جاے کہ بے گناہوں کو سزا نہ ھو ۔
برطانیہ میں جب فسادات ھوے تھے تو راتوں کو بھی عدالتیں کھلی گئیں تھیں اور ایک ایک شخص کو شناخت کر کے سخت سزائیں دی گئیں تھیں ۔
ڈاکٹر عافیہ اور کشمیری رھنما یاسین ملک کی فوری رھائ کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔
پریس کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل ، بیرسٹر امجد ملک ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر محسن باری ، JUIF کے خالد محمود رحمیی ۔ ANP کے محفوظ جان ،
راشد نصراللہ ، راشد ھاشمی ،
پی پی پی کے سکیرٹیری جنرل اظہر بڑھالوی ، شگفتہ بسرین ، مسلم لیگ کے شکور خان ، شاھد رفیق اعوان ، مسز نوادر خان
سابق ایم پی اے اعجاز گورا یا ، اشرف وڑائچ ، کی بھی شرکت ۔