Reg: 12841587     

احتساب کا دوغلا نظام ہے، وزیراعظم رائیونڈ کا ہو تو سزا کے باوجود لندن بھیج دیا جاتا ہے، بلاول

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ اپوزیشن میں حکومت گرانے کی طاقت نہیں تو وہ الیکشن تک انتظار کریں گے، عوام خود انہیں لات مار کر گرادیں گے۔

بلاول نے  نواز شریف کو علاج کےلیے لندن جانے دینے پر بھی تنقید کی اور  احتساب کے نظام کو دوغلا اور مذاق قرار دے دیا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں احتساب کا دوغلا نظام ہے، وزیراعظم رائیونڈ کا ہو تو سزا کے باوجود لندن بھیج دیا جاتا ہے، نواب شاہ کے صدر پر جھوٹا الزام لگے تو ملک میں ہی قید گزارتا ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ وزیر اعظم باہرسے وہی پیسہ لانےکی بات کررہےہیں جو 90 دن کے اندر لانےکا کہا تھا۔

وزیراعظم کے معاشی بہتری کے دعوؤں پر تنقید کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بیانات سے واضح ہے کہ وزیراعظم کا کوئی تعلق عام آدمی سے نہیں، وزیراعظم کہتےہیں مشکل وقت ختم ہوگیا ، اے ٹی ایمز کےلیے مشکل وقت ختم ہوا ہوگا، بجٹ آئے گا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈومیسٹک میں پرفارم کرنیوالوں کو نظر انداز نہیں کریں گے: چیف سلیکٹر

Next Post

پاکستان فارن سروس اکیڈمی میں بھی کورونا کے باعث غیر ملکی سفارتکاروں کے لیے کوئی نیا سیشن شروع نہ ہو سکا

Related Posts

حق خودارادیت کے علاوہ کشمیری عوام کو کوئی حل قبول نہیں, صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) صدر جموں کشمیر پیپلز پارٹی ممبر قانون ساز اسمبلی سردار…
Read More
Total
0
Share