(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے وفد نے قائد میاں نواز شریف کو فرانس آنے کی دعوت دی۔
ملاقات میں فرانس اور یورپ میں مسلم لیگ کے تنظیم نو کے حوالے سے بات کی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے وفد نے میاں نواز شریف کو عمرے کی ادائیگی کی مبارک باد بھی دی ۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بڑی ثابت قدمی کے ساتھ ظلم و جبر کے دور کا سامنا کیا ہے ،جمہوریت کے لیے پارٹی قائدین کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں ۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔ کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک، برطانیہ کے مرکزی صدر زبیر گل،سنیئر رہنماء ناصر بٹ بھی موجود تھے
پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر میاں محمد حنیف کیساتھ وفد میں انفارمیشن سیکرٹیری راجہ اشفاق حسین ، پیٹرن سردار ظہور اقبال، چیف پیٹرن طلعت چوہان، فنانس سیکرٹری فیصل سیعد، اور یوتھ ونگ کے صدر خان اصغر اور جوائنٹ سیکرٹری جنرل راجہ محمد علی شامل تھے