Reg: 12841587     

(ن) لیگ کا مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کےمطابق پارٹی قیادت نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ سندھ کے سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پارٹی کی جانب سے دونوں عہدیداران کو فارغ کیے جانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

مفتاح اسماعیل کی پارٹی سے ناراضگی موجودہ دور حکومت میں اس وقت سامنے آئی جب حکومت نے مفتاح اسماعیل کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹاکر اسحاق ڈار کو وزارت دینے کا فیصلہ کیا۔

مفتاح اسماعیل (ن) لیگ کی طرف سے دو بار وزیر خزانہ رہ چکے ہیں جس میں وہ پہلی مرتبہ شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے جب کہ دوسری بار پی ڈی ایم حکومت میں شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر خزانہ رہے۔

مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کو کئی بار تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ انہوں نے آئی ایم ایف سے ڈیل کو لے کر بھی کئی بار وزیر خزانہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی کئی مرتبہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے کی جانے والی تنقید کا ترکی بہ ترکی جواب دے چکے ہیں۔

آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق حالیہ بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ  پہلے وزارت خزانہ کو فیصلہ کر لینا چاہیے کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کرنا ہے یا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

موبائل گرم کیوں ہوتا ہے؟ اسے ٹھنڈا رکھنے کے طریقے جانیں

Next Post

پنجاب: بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share