Reg: 12841587     

موبائل گرم کیوں ہوتا ہے؟ اسے ٹھنڈا رکھنے کے طریقے جانیں

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

موسم گرما میں صرف اپنی جِلد کو ہی سورج کی شعاعوں سے جھلسنے سے نہیں بچانا چاہیے بلکہ اپنے موبائل کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے جو گرمیوں میں زیادہ تیزی سے گرم ہوتا ہے اور نتیجے میں آپ کو بیٹری کے مسائل اور فون ہینگ ہونے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فون ہو یا گاڑی، مسلسل استعمال سے یہ ہیٹ اپ ہوجاتا ہے، فون کا پروسیسر اور گاڑی کی بیٹری بھی انسانوں کی طرح ہے جو سخت گرمی میں سستی کا شکار ہوجاتی ہیں، فون پروسیسر  ایک چپ ہوتا ہے جو ہر موبائل میں ہوتا ہے، موبائل کے فنکشنز کیسے کام کریں، اس کی ذمہ داری پروسیسر کی ہوتی ہے۔

فون موسم گرما میں زیادہ جلدی اور تیزی سے گرم ہوتے ہیں، ان کی کئی وجوہات ہیں، تو آئیں جانتے ہیں کہ آپ کو کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ آپ کا فون گرم نہ ہو۔

سورج کی براہ راست پڑنے والی مسلسل روشنی سے فون جلد گرم ہوجاتا ہے۔

* اگر بیٹری یا چارجنگ کیبل میں مسئلہ ہو، تب بھی فون بہت جلد گرم ہوتا ہے۔

* موبائل پر گھنٹوں گیم کھیلنے سے فون گرم ہوجاتا ہے۔

* کچھ غیر مناسب سیٹنگز کے سبب فون جلد گرم ہوتا ہے، مثال کے طور پر تھری ڈی وال پیپرز یا فون کی برائٹنیس فُل کرنا وغیرہ۔

تین چیزیں فون کو گرم کرسکتی ہیں، ایک اس کی بیٹری، دوسرا سی پی یو اور تیسرا چارجر پورٹ۔

کوشش کریں کہ جتنا ہوسکے فون کو ‘کم پاور موڈ’ پر رکھیں، اس سے آپ کا فون بالکل گرم نہیں ہوگا۔

* چارجنگ کرتے ہوئے اسے ‘آف’ کردیں اور چارجنگ پر لگائے ہوئے بالکل استعمال نہ کریں۔

* موسم گرما میں فون کو زیادہ سے زیادہ 20 منٹ تک استعمال کریں، اس کے بعد رکھ دیں، مسلسل استعمال ناصرف فون کو گرم کرے گا بلکہ بیٹری متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ ہینگ بھی ہوجائے گا۔

* جس وقت فون استعمال نہ کررہے ہوں تب فون کو ‘ائیر پلین موڈ’ پر رکھیں۔

* فون کو بار بار چارج کرنے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شہریار آفریدی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

Next Post

(ن) لیگ کا مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ

Related Posts
Total
0
Share