Reg: 12841587     

پنجاب: بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور: پنجاب کی نگران حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے پیرس کانفرنس میں بتایا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافےکا فیصلہ کیا گیا ہے اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ 80 سال سے زائد عمر کے افراد کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ کیا جائےگا۔

عامر میر نے بتایا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیاگیا ہے، صحت اور تعلیم کے بجٹ میں 31 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ صوبے کے ترقیاتی اخراجات 325 ارب روپے ہوں گے۔

نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ نےفوری طور پر600  ارب روپےکا قرض اتارنےکا فیصلہ کیا ہے، 600 ارب روپے کا قرضہ ادا نہ کرتے تو سال کے آخر تک یہ قرضہ 1100 ارب ہوجانا تھا لہٰذا آئندہ 4 ماہ میں یہ قرض اتار دیا جائےگا۔

عامر میر نے بتایا کہ بجٹ میں ایک ارب روپےکا جرنلسٹ انڈوومنٹ فنڈ بھی قائم کردیاگیا  ہے۔

دوسری جانب پنجاب کی نگران کابینہ نے آئندہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد ایڈہاک ریلیف کی منظوری دی گئی ہے جب کہ پنشن میں 5 فیصد اور 80 برس سے زائد عمر کے پنشنرز کے لیے 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

کابینہ نے پنجاب میں آئی ٹی انڈسٹریز سے تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز معاف کرنےکی منظوری دی ہے اور ساتھ ہی عوام کو ریلیف دینے کے لیے 70 ارب روپےمختص کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔

نگران کابینہ نے اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح 3 فیصد تک بڑھانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

کابینہ نے تعمیراتی صنعت کےفروغ کے لیے اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح ایک فیصد مقررکرنےکی منظوری ہے، زراعت کے بجٹ کےلیے47 ارب 60کروڑ مختص کرنےکی منظوری دی گئی ہے جب کہ نئے مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 50 فیصد جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

4 ماہ کے دوران صحت اور ایجوکیشن کے بجٹ میں 31 فیصد اضافےکی منظوری دی ہے۔

وفاق اور سندھ کا بجٹ

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے بھی سرکاری ملازمین تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا ہے اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

(ن) لیگ کا مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ

Next Post

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر پارلیمنٹ کے درواز ے بند

Related Posts

اب وقت آگیا ہے کہ پارٹی کارکن پی ٹی آئی آزاد جموں وکشمیر کے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کو جارحانہ انداز میں چلانے کے لئے میدان عمل میں نکل پڑیں, بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں…
Read More
Total
0
Share