Reg: 12841587     

خیبرپختونخوا: سرکاری گاڑیوں کی خریداری اور سرکاری خرچ پر علاج و معالجے پر پابندی عائد

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی خریداری اور سرکاری خرچ  پر علاج و معالجے  پر  پابندی عائد کردی۔ 

خیبرپختونخوا مالی مشکلات سے دوچار ہے  جہاں کی نگران حکومت آج 4 ماہ کے لیے بجٹ پیش کرے گی تاہم نگران حکومت  نے اخراجات کنٹرول کرنے کیلئے  کفایت شعاری پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 بیرون ملک سیمینارز میں صوبائی فنڈز سے  شرکت پر بھی پابندی عائد 

دستاویزات کے تحت سرکاری گاڑیوں کی خریداری  کے ساتھ  سرکاری خرچے پر علاج   اور  بیرون ملک سیمینارز  میں صوبائی فنڈز سے شرکت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق  سوائے پروموشن کےذریعے خالی آسامیوں پر کوئی تقرری نہیں کی جائے گی، گزشتہ 3 سالوں سے خالی پڑی تمام آسامیاں ختم کر دی جائیں گی،کسی بھی ترقیاتی اسکیم جس  میں  آسامیاں، گاڑیوں اورمشینری کی خریداری ہو تو اس پر پابندی ہوگی، سڑکوں  اور  عمارتوں کی خصوصی  مرمت  پر کوئی فنڈ استعمال نہیں کیا جائے گا۔

گرانٹس کی ادائیگی کیلئے وزیر اعلیٰ کی اجازت لازمی ہوگی : دستاویز

 نئی پالیسی کے تحت پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ بہتر منصوبہ بندی اور کفایت شعاری کا پابند ہوگا، گرانٹس کی ادائیگی کے لیے وزیر اعلیٰ کی اجازت لازمی ہوگی۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مالیاتی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ خزانہ ماہانہ وصولیاں کرے گا، سالانہ ترقیاتی بجٹ میں کفایت شعاری پالیسی اپنائی جائے گی اور خودمختاریا نیم خود مختارادارے متعلقہ فورمزکی منظوری سے اخراجات کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا کی کی نگران حکومت  کی جانب سے  سرکاری گاڑیوں کی مونٹائزیشن کا فیصلہ سامنے آیا تھا۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نےکار مونٹائزیشن پالیسی کے تحت نگران صوبائی حکومت کو تجاویز ارسال کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق مونٹائزیشن پالیسی کے تحت سرکاری افسر اپنے تصرف میں موجود گاڑی  2  سے  3 اقساط میں خریدسکےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلاول بھٹو کا قومی اسمبلی میں بجٹ پر عمومی بحث میں حصہ لینے سے انکار

Next Post

الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع، پیپر کی خریداری مکمل

Related Posts
Total
0
Share