Reg: 12841587     

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بڑھ گیا، اسٹیٹ بینک کا انکشاف

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ مئی کے مہینے میں درآمد و برآمد کا توازن پاکستان کے حق میں ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی میں 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا، سرپلس بڑھنے کی وجہ برآمدات میں اضافہ ہے۔

رواں مالی سال کے گیارہ مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15 ارب ڈالر سے زائد رہا، 11 ماہ میں درآمدات 16 ارب ڈالر کم کر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کیا گیا، اس سے پچھلے برس 11 ماہ میں درآمدات 64 ارب کی تھیں، اس سال 48 ارب ڈالر رہیں۔

رواں سال بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر کم ہو کر 24.84 ارب ڈالر رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع، پیپر کی خریداری مکمل

Next Post

ملک بھر میں آج سے گرمی میں اضافے کا امکان

Related Posts
Total
0
Share