Reg: 12841587     

ملک بھر میں آج سے گرمی میں اضافے کا امکان

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

محکمہ موسمیات کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ آج سے ملک بھر میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے۔

گرمی آئی نہیں ابھی تو آئے گی اور آج سے پارا مزید اوپر جا نا شروع ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 جون تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 4  سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں درجہ حرارت 2  سے4 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بڑھ گیا، اسٹیٹ بینک کا انکشاف

Next Post

ٹیسٹ کرکٹ چیلنج ہےجس میں ہر چیز کا ٹیسٹ ہوتا ہے : نسیم شاہ

Related Posts
Total
0
Share