Reg: 12841587     

قطر اور متحدہ عرب امارات نے سفارتخانوں کو دوبارہ کھول دیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

قطر اور متحدہ عرب امارات نے سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے سفارتخانوں کو دوبارہ کھول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک میں تعلقات کی بحالی، مفاہمت کے لیے وسیع تر علاقائی دباؤ اور عرب ریاستوں کے دوحہ کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے چار سال سے زائد عرصے کے بعد ہوئی ہے۔

اسی حوالے سے قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں سفارتخانوں کی جانب سے سہولیات کی دوبارہ فراہمی کے موقع پر قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور شیخ عبداللہ بن زاید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشتگردی کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی بائیکاٹ کیا تھا۔

پھر 2021 میں سعودی عرب میں گلف کوآپریشن کونسل (GCC) سربراہی اجلاس کے اختتام پر الولا اعلامیے پر دستخط کیے گئے جس سے تنازع ختم ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض اور قاہرہ 2021 میں دوحہ میں دوبارہ سفیر تعینات کرنے والے پہلے ملک تھے جب کہ بحرین نے ابھی تک دوحہ میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ نہیں کھولا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹیسٹ کرکٹ چیلنج ہےجس میں ہر چیز کا ٹیسٹ ہوتا ہے : نسیم شاہ

Next Post

لندن میں نوازشریف سے شاہد خاقان کی ملاقات

Related Posts

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو اگر خلائی، فضائی یا ہوائی موسم اثر انداز نہ ہوا تو یہ دن عمران خان کا ہوگا، آئندہ دو سے تین دن لاہور میں گزاروں گا۔

منتظر مہدی(اسلام آباد) شیخ رشید نے دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار میں نماز عید کے بعد میڈیا سے…
Read More
Total
0
Share