Reg: 12841587     

عمران خان اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے 4 سال ملک کے خلاف سازش کی اور اب عمران خان اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 176 ووٹوں کے عوامی ریفرنڈم نے عمران خان کو حکومت سے باہر کیا اور عوام فارن فنڈڈ سازشی ٹولے سے آزادی چاہتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال فارن فنڈڈ فتنہ کا پاؤں عوام کی گردن پہ رہا ہے اور جینا مشکل ہو گیا تھا۔ فارن فنڈڈ جتھہ ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عدالت کا لال حویلی سے متعلق کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا حکم

Next Post

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

Related Posts
Total
0
Share