Reg: 12841587     

دنیا میں کم ترین شرح پیدائش کا ریکارڈ جنوبی کوریا کے نام

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

جنوبی کوریا نے دنیا میں کم ترین شرح پیدائش کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

2018 کے ڈیٹا کے مطابق جنوبی کوریا میں فی خاتون شرح پیدائش ایک بچے سے کم تھی مگر 24 اگست کو جاری اعدادوشمار کے مطابق یہ مزید کم ہوکر 08.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

یہ مسلسل چھٹی بار ہے جب خواتین میں شرح پیدائش کو کم ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے مقابلے میں ترقی یافتہ ممالک میں اوسط شرح پیدائش 1.6 فیصد ہے۔

کسی ملک کو آبادی ایک ہی سطح پر رکھنے کے لیے فی جوڑا کم از کم 2.1 فیصد شرح پیدائش کی ضرورت ہوتی ہے (اگر وہاں سے لوگ نقل مکانی نہ کررہے ہوں تو)۔

آرگنائزیشن فار اکنامک کو آپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (او ای سی ڈی) کے مطابق گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں شرح پیدائش میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مگر جنوبی کوریا میں یہ اثر سب سے زیادہ دیکھنے میں آیا جہاں 1970 کی دہائی میں فی خاتون شرح پیدائش اوسطاً 4 بچوں کی تھی۔

آبادی میں کمی سے جنوبی کوریا کو مختلف مسائل کا سامنا ہو رہا ہے جیسے پنشن اور طبی سہولیات کے لیے اخراجات بڑھ گئے ہیں جبکہ نوجوانوں کی آبادی  کم ہونے سے افرادی قوت کی کمی معیشت پر اثرانداز ہو رہی ہے۔

2020 وہ سال تھا جب جنوبی کوریا میں پہلی بار اموات کی تعداد بچوں کی پیدائش سے زیادہ ریکارڈ ہوئی تھی۔

ماہرین نے 2021 کے اعداد وشمار کو مدنظر رکھتے ہوئے بتایا کہ طرز زندگی کے بڑھتے اخراجات ، گھروں کی قیمتوں میں اضافے اور کووڈ وبا ایسے عناصر ہیں جن سے جوڑوں میں بچوں کے حصول کی حوصلہ شکنی ہوئی۔

سیاستدان عرصے سے جانتے ہیں کہ اس مسئلے کا سامنا ہوگا مگر وہ اس پر قابو پانے میں ناکام رہے۔

جنوبی کورین خواتین میں تعلیم کی شرح بہت زیادہ ہے اور وہ کیرئیر یا بچوں میں سے کیرئیر کو ترجیح دیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایسا گاؤں جہاں گلی کے آوارہ کتے کروڑوں روپے کی زمین کے مالک ہیں

Next Post

سونالی فوگاٹ کی میت کو 15 سالہ بیٹی کے کاندھا دینے کے رقت آمیز مناظر

Related Posts
Total
0
Share