Reg: 12841587     

پاکستانی ثقافت دیکھنے کا خواہش مند غیر ملکی جوڑا اپنی بس میں پاکستان پہنچ گیا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کروشیا اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا جوڑا اپنی بس میں سیر کرنے پاکستان پہنچ گیا، پیٹر اور علینا میکارتھی پاکستان کی ثقافت دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

آسٹریلیا کے پیٹر اور کروشیا کی علینہ میکارتھی پاکستان پہنچ گئے، سفر کیلئے خصوصی بس تیار کروا رکھی ہے جس میں کچن اور بیڈ روم کے علاوہ جم بھی موجود ہے، دوبلیاں بھی ان کی شریک سفرہیں، دونوں نے اپنے سفر کی ابتدا دبئی سے کی تھی۔

پاکستان پہنچنے پر پیٹرمیکارتھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کلچر بہت خوبصورت ہے اور ہم نے سفر کیلئے اس بس کو خاص تیار کیا ہے اس سے قبل ایران،ترکی، جارجیا اور آرمینیا گھومنے کے بعد پاکستان پہنچے۔

سیرو سیاحت کے شوقین جوڑے کی رہائش گاہ ان کی بس ہی ہے، اس میں رہتے ہیں اور جی بھر کے سیروسیاحت بھی کرتے ہیں، علینہ میکارتھی کو پاکستانی کھانے خاص طور پر بریانی اور کڑھائی بہت پسندہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے بہت پیارملا ہے، پاکستان کا کلچر بہت منفردہے اور یہاں کے کھانے مجھے بہت پسند ہیں جن میں کڑی، بریانی، سموسے اور کڑاہی بہت مزیدار ہیں۔

پیٹر اور علینہ میکارتھی پاکستان میں دو ماہ تک قیام کرنا چاہتے ہیں، اس دوران وہ ساحل سمندر اور بلند بالا پہاڑوں کے نظارے کرنے کے ساتھ پاکستان کی ثقافت کے سبھی رنگ دیکھناچاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی فارنزک رپورٹ سامنے آگئی

Next Post

مالاکنڈ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 9 افراد قتل کردیے

Related Posts
Total
0
Share