(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
عیدکی چھٹیوں کے دوران کسٹم کے مال خانے سےکروڑوں روپے مالیت کی منشیات چوری ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق واردات کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) ہیڈ آفس کراچی پورٹ کیماڑی کے مال خانے سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ چوری ہونے والی منشیات میں آئس، ہیروئین، کوکین اور چرس شامل ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے 2 اعلیٰ افسر بھی لاپتہ ہیں۔
اس حوالے سے جیو نیوز کو مزید بتایا گیا کہ کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے سپرنٹنڈنٹ طارق محمود اور یاورعباس لاپتہ ہیں، دونوں افسران سے گزشتہ سہ پہر تین بجے سے رابطہ نہیں ہو رہا، افسران کے موبائل فونز کھلے ہیں مگر کال ریسیو نہیں ہو رہی۔
اس حوالے سےکسٹمز ترجمان نے موقف دینے سے انکارکیا ہے۔