Reg: 12841587     

کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

رپورٹر (کراچی)

بھارتی ریاست گجرات اور   راجستھان میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے اثرات کراچی میں گرمی کی صورت میں نظر آرہے ہیں، آئندہ تین روز موسم گرم اور کبھی شدید گرم مرطوب رہے گا، پارہ 40ڈگری کو بھی چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی۔

 شمال مغربی گرم ہوائیں دن میں چلیں گی، آئندہ تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم اور کبھی شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران پارہ 40 ڈگری کو بھی چھوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اڑیسہ کے ساحل پر بھی ڈیپریشن موجود ہے اور حالیہ موسمیاتی جائزے میں اس کا رخ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کی جانب ہے۔اگر صورتحال یہی رہی تو کراچی میں بارش کا امکان کم ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

دبئی ایئر شو 14 سے 18 نومبر تک منعقد ہوگا

Next Post

اقبال پارک ٹک ٹاکر کیس میں ضمانت کیلئے آنے والے پر مخالفین کا تشدد

Related Posts

حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ اور مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے متحرک رہنماؤں کا برطانیہ و یورپ کے بزنس مین اور جرنلسٹ خالد چوہدری کے گیسٹ ہاؤس میانی سیالکوٹ پہنچنے پر پُرتپاک خیر مقدم

سیالکوٹ:تحصیل رپورٹر آفاق احمد (چیف کوآرڈینیٹر )حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ اور مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے متحرک…
Read More
Total
0
Share