Reg: 12841587     

عمران خان کیخلاف کیسز کی سماعت کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز کی سماعت کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

عمران خان کے کیسز کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کا نوٹیفکیشن چیف کمشنر آفس سے جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آج 8 کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہوگی جس میں تھانہ ترنول اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 2،2  مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ تھانہ کراچی کمپنی،کوہسار، رمنا اورسیکرٹریٹ میں درج ایک ایک مقدمےکی سماعت بھی جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی۔

اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 11 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں جس سلسلے میں عمران خان جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پیش ہوں گے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 3 کیسز انسداد ِدہشتگردی عدالت میں بھی مقرر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیراہتمام یوم شہدا کانفرنس اولڈھم میں منعقد ہوگی

Next Post

شاہد خاقان سمیت دیگرکیخلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ پھر موخر

Related Posts
Total
0
Share