بریڈفورڈ ( عارف چودھری)
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیراہتمام یوم شہدا کانفرنس اولڈھم میں منعقد ہوگی۔تیرہ جولائی 1931 کی یاد میں برطانیہ اور یورپ کے تمام بڑے شہروں میں تقریبات منعقد ہونگی۔ برطانیہ میں سب سے بڑی تقریب اولڈھم میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی چئیرپرسن آل پارٹیز پارکیمنٹری گروپ آن کشمیر ایم پی ڈیبی ابراھام، سینئیر وائس چئیرمین APPG آن کشمیر شیڈو منسٹر ایم پی بیرسٹر عمران حسین، لارڈ مئیر آف مانچسٹر یاسمین ڈار، لارڈ مئیر آف سٹوک آن ٹرینٹ ماجد خان، مئیر آف اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوھان، مئیر آف بولٹن محمد ایوب خان، مئیر آف بلیک برن پرویز اختر اور کنوینر لیبر فرینڈ آف کشمیر یوکے لارڈ واجد خان آف برنلے شرکت کریں گے۔
ریاست جموں کشمیر کے تمام شہیدوں، غازیوں اور مجاھدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تیرہ جولائی سے بیس جولائی تک ھفتۂ شہداء کشمیر منایا جاۓ گا جس کیلئے لندن، بریڈفورڈ، برمنگھم، لوٹن اور مانچسٹر میں تقریبات منعقد ہونگی۔ ان تقریبات میں ممبران پارلیمنٹ، چئیرپرسن JKSDMI-UK کونسلر نائیلہ شریف، وائس چئیرمینJKSDMI امجد حسین مغل، چئیرپرسن JKSDMI گریٹر مانچسٹر روبینہ خان، Cheshire سے مس نینا رانیہ خان، ویسٹ مڈلینڈ سے چئیرپرسن JKSDMI مس آسیہ خان، انتظامی ڈائریکٹر JKSDMI ھیری بوٹا ، الحاج صوفی محمد اکبر، الحاج آصف حسین چینل ٹریولز اولڈھم ، راجہ مقصود حسین کاکڑوی، راجہ راشد حسین، راجہ جاوید طارق ، پروفیسر تیمور شفیق ، لارڈ مئیرز، مئیرز، کونسلرز ، پروفیشنلز، مذہبی راہنما ، خواتین راہنما اور دیگر کمیونیٹی لیڈرز شرکت کریں گے جس کا مقصد برطانوی اور یورپی اداروں میں تحریک کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے بھرپور مہم چلانا ہے۔
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی چئیرمین راجہ نجابت حسین (ستارۂ پاکستان) نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ان کی تنظیم اور دیگر رفقاء کار مقبوضہ جموں کشمیر کی مختلف جیلوں میں قید حریت لیڈر یسین ملک، آسیہ اندرابی، شبیر شاہ سمیت تمام اسیران کشمیر کی رہائی کیلئے نہ صرف برطانوی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں بلکہ ممبران پارلیمنٹس ، سیاسی و سماجی پلیٹ فارمز اور انسان دوست ھم خیال تنظیموں سے مل کر برطانیہ اور یورپ بھر منظم تحریک شروع کر رہے ہیں تاکہ بھارتی حکومت ان راہنماؤں پر بدنام زمانہ قوانین کے تحت قائم مقدمات فوری طور پرختم کرے۔ اس سلسلے کی ایک ملاقات آٹھ جولائی بروز ہفتہ برنلے کے لارڈ اور لیبر فرینڈز آف کشمیر کے کنوینر واجد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں JKSDMI بانی چئیرمین راجہ نجابت حسین (ستارۂ پاکستان) ، سرپرست اعلی سردار عبدالرحمان خان ،حکومت آزاد کشمیر کے سابق مشیر راجہ شوکت خالق ایڈووکیٹ اور JKSDMI کے انتظامی ڈائریکٹر ھیری بوٹا شامل تھے۔ ملاقات میں واجد خان کو شہدا کانفرنس اولڈھم اور APPG کانفرنس ہاؤس آف کامنز لندن میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی جو انہوں نے فورا قبول کی اور کہا کہ وہ JKSDMI کی سرگرمیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
تحریک حق خوداردیت کے بانی چئیرمین راجہ نجابت حسین ( ستارۂ پاکستان) ، سرپرست اعلی سردار عبدالرحمان خان اور JKSDMI یوکے کی چئیرپرسن کونسلر نائیلہ شریف نے حکومت پاکستان بالخصوص دفتر خارجہ کے ذمہ داروں پر زور دیا کہ وہ تحریک کشمیر کے اسیران کا معاملہ عالمی عدالت انصاف تک پہنچانے کیلئے سفارتی سرگرمیوں کو تیز کریں ۔ حکومت آزاد کشمیر و حکومت گلگت بلتستان بھی اپنے سیاسی کردار و دیگر وسائل کو تحریک آزادی کشمیر کیلئے وقف کریں ۔