Reg: 12841587     

زمان پارک پر پولیس پر حملوں کے کیس میں جے آئی ٹی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک پر پولیس پر حملوں کے کیس میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ ،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجدرفیق پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت کے 3 رکنی بینچ کی جانب سے 28 صفحات پر مشتمل متفقہ فیصلہ جاری کردیا گیاہے۔

عدالت نے زمان پارک میں پولیس پر حملوں کے مقدمات میں جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

عدالت نے حکومت کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی قانون کے مطابق قرار دی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ درخواست گزار انفرادی طور پر ٹرائل کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پر آپریشن کیا تھا جس میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے تاہم اس آپریشن میں عمران خان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے عمران خان کی غیر موجودگی میں زمان پارک میں آپریشن کیا جہاں سے اسلحہ اور پیٹرول بم کی برآمدگی کا دعویٰ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شاہد خاقان سمیت دیگرکیخلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ پھر موخر

Next Post

آئی سی سی نے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

Related Posts

اسلام آباد میں اٹلی کے سفارتخانے سے ’ایک ہزار شینگن ویزا سٹِیکرز‘ چوری، پاکستانی ایئرپورٹس کو الرٹ جاری

مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز پاکستان کی وزارت خارجہ نے وفاقی وزارتِ داخلہ اور فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی…
Read More
Total
0
Share