(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
کراچی: پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی جانب سے ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کی جانب سے کورنگی میں ریلی نکالنے پر بانی ایم کیو ایم سمیت 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں 39 ملزمان کے نام درج کیےگئے ہیں اور دوران ریلی چار افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاؤن میں درج کیاگیا ہے جس میں ہنگامہ آرائی اور بلوے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہےکہ ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو ہنگامہ آرائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد علی عرف خشکا، ساجد، جاوید اور محمد سلیم شامل ہیں۔