(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
پاکستان کو پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی جو کہ 13 سے 21 جنوری 2014 کو لاہور میں منعقد ہوگا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) نے پاکستان کوپہلی مرتبہ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سونپی ہے، آٹھ ممالک کی ٹیموں کے درمیان ایونٹ 13 سے 21 جنوری لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ٹیموں کا فیصلہ ایشین گیمز اور کونٹینینٹل کپ کے اختتام پر ہوگا ، اگر پاکستان ایشین گیمز میں گولڈ میڈلز جیت لے تو وہ براہ راست پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلے گا ، ورنہ پاکستان کی ٹیم بھی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی۔
مینز کے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ پاکستان اور اسپین میں ہوں گے ، جبکہ ویمنز ہاکی کے کوالیفائنگ راؤنڈ چین اور اسپین میں کھیلے جائیں گے ۔
اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری حیدر حسین نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایف آئی ایچ ایونٹ کی میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے 1990 ورلڈ کپ کی طرح اس ایونٹ میں بھی اسٹیدیم شائقین سے بھرا ہوا ہو۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2018 میں چار ٹیموں کے ایف آئی ایچ ہاکی اوپن سیریزکی میزبانی کی تھی۔
پاکستان نے 1994، 1999 اور 2004 کے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی میزبانی کی جس میں چھ چھ ٹیمیں شریک ہوئیں ، اس بار آٹھ ٹیمیں پاکستان کا رُخ کریں گی اور 1990 کے ورلڈ کپ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان آٹھ ممالک کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔