Reg: 12841587     

انڈونیشیا میں صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر استاد نے طالبات کے بال کاٹ دیے

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

انڈونیشیا میں صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر اسکول ٹیچر نے 14 طالبات کے بال ہی کاٹ دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا کے قصبے لامونگن میں ایک سرکاری جونیئر ہائی اسکول کے ایک نامعلوم  ٹیچر نے بدھ کو  صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر 14 مسلم طالبات کے بال کاٹ دیے۔

اسکول کے ہیڈماسٹر کا کہنا ہے کہ طالبات نے اسکارف کے اندر کپڑے کی بنی ٹوپی ( جس سے بال ماتھے پر نہیں آتے) نہیں پہنی تھی، جس کے باعث طالبات کے کچھ بال اسکارف سے باہر نظر آرہے تھے،یہ دیکھ کر ٹیچر نے مبینہ طور پر اسکارف سے باہر نظر آنے والے بال کاٹے۔

رپورٹس کے مطابق طالبات کے والدین کی جانب سے احتجاج کرنے پر اسکول انتظامیہ نے معافی مانگتے ہوئے بال کاٹنے والے ٹیچر کو معطل کر دیا ہے۔اسکول انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ طالبات کو نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب فرانسیسی حکام نے اسکول میں عبایا کو سیکولر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسلم خواتین کے اسکول میں عبایا پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے ٹی وی انٹرویو کے دوران بتایا کہ فرانس کے اسکولوں میں اب عبایا پہننا ممکن نہیں ہوگا، 4 ستمبر کو اسکولوں میں واپسی سے قبل سربراہان اسکولوں کو’ قومی سطح پر وضع کردہ اصول ‘دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور: اینٹی نارکوٹکس یونٹ کا ڈی ایس پی منشیات فروشی میں ملوث نکلا

Next Post

سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت، عمران خان کے وکیل نے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی

Related Posts
Total
0
Share