Reg: 12841587     

اللہ نے نواز شریف سمیت ہمیں بطور جماعت ہر امتحان میں سرخرو فرمایا: وزیراعظم

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے اس نے قائد نواز شریف سمیت ہمیں بطور جماعت ہر امتحان میں سرخرو فرمایا۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہی نہیں برطانوی عدالتوں کے فیصلوں میں جھوٹ کے سوداگروں کے ہر سوال کا جواب موجود ہے، تازہ ترین مثال احتساب عدالت لاہور کا پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کا فیصلہ ہے، جس میں واضح لکھا ہے کہ نوازشریف سیاسی انتقام کا نشانہ بنے،کیس تھا نہیں بلکہ بنایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا فائدہ صرف پاکستان دشمنوں کو ہوا۔

اس سے قبل گزشتہ روز پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے نواز شریف کی بریت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ گواہی دے رہا ہے کہ نواز شریف کو سیاسی طورپر نقصان پہنچانے کے لیے جان بوجھ کر جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا، یہ ثبوت ہے کہ جان بوجھ کر اس وقت کی انتقامی حکومت نے نواز شریف کو مفرور قرار دلوایا، ثابت ہوگیا کہ نواز شریف کو سیاسی نقصان پہنچانے کے لیے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے بريت کا فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ریکارڈ بتاتا ہےنواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت کی حکومت نے نیب حکام کو نوازشریف کا سیاسی کیرئیر تباہ کرنے پر مجبور کیا، ملک کے تین بار کے وزیراعظم نواز شریف کی ساکھ کو تباہ کیا گیا۔

 عدالت نے نوازشریف اور ان کی جائیدادوں کے27 شیئر ہولڈرز کی منجمد جائیدادیں بحال کرنےکا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیب کیس پراپرٹی اپیل کا وقت ختم ہونےکے بعد ریلیز کردے، فیصلےکی کاپی چیئرمین نیب اور ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب کوبھیجی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

25 جون سے اب تک ملک میں ہونیوالی بارشوں سے 86 افراد جاں بحق

Next Post

ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے: آئی ایم ایف کی تصدیق

Related Posts

پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں پاکستان تجارت کی عالمی منڈی بننے جا رہا ہے :قونصل جنرل طارق وزیر

مانچسٹر(عارف چوہدری سی ۔او ۔اوانڈرگراونڈ نیوز)  پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کے سنہری مواقع موجود ہیں ،چین…
Read More
Total
0
Share