Reg: 12841587     

اس سال شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان، پاکستان کی معاشی کارکردگی پررپورٹ جاری

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

آئی ایم ایف کے مطابق سال 24-2023 میں معاشی شرح نمو  2.5  فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی کارکردگی منفی 0.5 فیصد رہی جب کہ حکومت نے گزشتہ سال جی ڈی پی گروتھ 0.3 فیصد مثبت رہنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اب امکان ظاہر کیا گیا ہےکہ سال 2024 میں بے روزگاری ساڑھے 8 فیصد سے کم ہو کر 8 فیصد پرآجائے گی، اس سال اوسط مہنگائی29.6 فیصد سے کم ہو کر 25.9 فیصد پر آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ اس سال مالی خسارہ معمولی کمی سے ساڑھے 7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 آئی ایم ایف کے مطابق  پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 0.4 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے اور پاکستان کے ذمہ قرضوں کا حجم 81.8 فیصد سے کم ہو کر 74.9 فیصد پر آجائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام منظور کرلیا ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائے معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق 1.8 ارب ڈالر نومبر اور فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

22 فیصد شرح سود کاروبار کیلئے تباہ کن ہے: وزیراعظم

Next Post

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہوگا ژالہ باری کا بھی امکان

Related Posts

برطانیہ و یورپ کے معروف بزنس مین اور مسلم لیگ ن بزنس کونسل کے چیئرمین چوہدری خالد محمود ہنجرا کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام

جدہ چیف رپورٹر سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت اور پاکستان میں ڈومیسٹک اور کمرشل پروڈکٹس کلینگ کے…
Read More

سیرین ائر کا دبئی کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ائر نے لاہور سے دبئی کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

بیوروچیف دبئی)  حال ہی میں اسلام آباد سے شارجہ کے لئے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کرنے…
Read More
Total
0
Share