Reg: 12841587     

22 فیصد شرح سود کاروبار کیلئے تباہ کن ہے: وزیراعظم

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے اس وقت شرح سود 22 فیصد ہے جو کاروبار کے لیے تباہ کن ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا فارما انڈسٹری کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، فارما انڈسٹری برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا ہمیں زندگی بچانے والی ادویاٹ سے متعلق لائحہ عمل وضع کرنا چاہیے، ادویہ سازی میں فارما کمپنیوں کا اہم کردار ہے، جانتا ہوں پیداواری لاگت پہلے سے بڑھ چکی ہے، ہم نے غریب کی قوت خرید کو بھی دیکھنا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا ہمیں مشکلات اور چیلنجز کو مل کرحل کرنا ہے، اس وقت شرح سود 22 فیصد ہے جو کاروبارکے لیے تباہ کن ہے، وقت آئے گا پالیسی ریٹ کم ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، ان شاء اللہ پاکستان کا پروگرام منظور ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی منظوری کے لیے آج آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرز کی بورڈ میٹنگ ہو گی جس میں پاکستان کے لیے قرضوں کی ادائیگی کی حتمی منظوری دی جائے گی اور توقع ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے چند روز بعد ہی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی ادئیگی ہو جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا مشکلات اور چیلنجز کا ملکرمقابلہ کریں گے، سیاستدانوں، کاروباری افراد اور تمام اداروں نے مل کر ملک کو بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹام کروز کی فلموں کی کامیابی کا دلچسپ اور حیران کر دینے والا راز

Next Post

اس سال شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان، پاکستان کی معاشی کارکردگی پررپورٹ جاری

Related Posts
Total
0
Share