Reg: 12841587     

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ 90 دن آخری حد ہے اور الیکشن 60 دن میں بھی ہوسکتے ہیں

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

 وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ 90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ الیکشن اسی دن ہوں، الیکشن 70 یا 60 دن میں بھی ہوسکتے ہیں، 90 دن الیکشن کی ایک آخری حد ہے، مطلب اس کے اندر ہی ہوں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی، تب چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کا الیکشن ایک دن ہوگا، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، صاف اور شفاف الیکشن کے لیے ایک ایسا بندہ ہو جس پر سب کو اعتماد ہو۔

سانحہ 9 مئی سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک کے دفاع پر حملہ کیا گیا، اس جتھےکو ملک کی سیاست میں حصہ لیتا نہیں دیکھ رہا، ایسے بغض اور کینہ رکھنے والوں کو ملک کی سیاست اور الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

خیال رہےکہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے، اسمبلی مدت سے قبل تحلیل ہونے پر عام انتخابات کرانے کے لیے نگران سیٹ اپ 90 دن کے لیے آئےگا۔

13 جولائی کو قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے اگست 2023 میں معاملات نگران حکومت کے حوالے کرنےکا اعلان کیا تھا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ 12 اگست 2023 کو ہم معاملات نگران حکومت کے سپردکر دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ملک میں انتخابات کی تیاریاں، عمران کیخلاف کیسز پختہ ہونے لگے

Next Post

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق رواں مالی  سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد رہنے کا امکان

Related Posts
Total
0
Share