راچڈیل (عارف چودھری)
پاکستان بر طانیہ یورپ کی مشہور کاروباری سماجی صحافتی شخصیت چودھری خالد محمود کی بر طانیہ کے ممتاز قانون دان پاکستان لائرز ایسوسی ایشن بر طانیہ کے صدر مسلم لیگ ن کے انٹرنیشنل اوورسیز کوآڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں سینئر صحافی عارف چودھری اور کاروباری شخصیت علیم موجود تھے ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور ان کو حل کروانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کی تباہ شدہ معیشت کو ٹریک پر لانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں اور انشااللہ وہ اس میں ضرور کامیاب ہونگے اور انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کی بھر پور مدد کریں اور وزیر اعظم کے اکاؤنٹ میں اپنی بساط کے مطابق رقم جمع کرائیں ،چودھری خالد نے انہیں اپنے چیمبر میں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔